مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ صحت عامہ میں اضافی چارج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی تعیناتی سمیت 47 ملازمین کی فراغت کی نسبت عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں محکمہ کے آفیسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اینکرمحمد مجتبیٰ بٹ نے شوکت نواز میر کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
قبل ازیں ہائی کورٹ آزاد کشمیر میں ملک احتشام الحق بنام زاد حکومت سمیت مختلف رٹ پٹیشنز دائر کی گئی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: “لیتری” کی قدیم ثقافت آج بھی زندہ، بھائی چارے اور اتفاق کی عظیم مثال قائم
ان رٹ پٹیشنز کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی بطور انچارج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تقرری اور ان کے دستخطوں سے کی جانے والی 47 غیر جریدہ تقرریوں کو منسوخ کر دیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا 9 اور 10اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
ان غیر جریدہ تقرریوں کی منسوخی کیخلاف حکومت کی جانب سے کوئی بھی اپیل یا نظر ثانی اپیل دائر نہیں کی گئی تھی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدستور آسامی پر موجود ہیں اس طرح ہائی کورٹ کے فیصلہ مصدرہ 24 دسمبر 2025 اور سپریم کورٹ کے ایک مطبوعہ فیصلہ کی خلاف ورزی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان: زلزلے کے جھٹکے،عمارتیں لرز اٹھیں،4.4 شدت ریکارڈ
توہین عدالت کی درخواست میں وزیر صحت ، سیکرٹری صحت اور ڈی جی صحت عامہ جو فریق بنایا گیا ہے مقدمہ کی پیروی ساجد مقبول ایڈوکیٹ کر رہے ہیں۔




