وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کیساتھ لبنان اور دیگر جگہوں پر فوری طور پر فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
ایران اور مریکا کے مابین جنگ بندی اعلان کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے وفود کو جمعہ 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مدعو کرتا ہوں اور پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
With the greatest humility, I am pleased to announce that the Islamic Republic of Iran and the United States of America, along with their allies, have agreed to an immediate ceasefire everywhere including Lebanon and elsewhere, EFFECTIVE IMMEDIATELY.
I warmly welcome the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات میںتمام تنازعات کے حل کے لیے ایک حتمی معاہدے کے لیے مزید بات چیت کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے قابل ذکر حکمت اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں تعمیری طور پر مصروف عمل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، ٹرمپ نے جنگ بندی میں 2ہفتے کی توسیع کردی
انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے اور آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر ہی امریکا اور ایران کے مابین 15روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔




