امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ غیر شائستہ بیان پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت سمیت اپوزیشن رہنما ان کے بیان پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں۔
متعدد میڈیا چینلز ان کے بیان کو اخلاقی تقاضوں کے پیشِ نظر ان کے بیان کو نشر نہ کرسکے جب کہ ایک چینل نے پیغام پڑھنے سے پہلے باقاعدہ وارننگ جاری کی۔
صدر ٹرمپ کی اپنی پارٹی رہنما اور سابق رکن کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے ان کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے ’پاگل پن‘ قرار دیا۔
On Easter morning, this is what President Trump posted.
Everyone in his administration that claims to be a Christian needs to fall on their knees and beg forgiveness from God and stop worshipping the President and intervene in Trump’s madness.
I know all of you and him and he… pic.twitter.com/DgR74YjPQf— Former Congresswoman Marjorie Taylor Greene🇺🇸 (@FmrRepMTG) April 5, 2026
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے یہ پوسٹ ایسٹرکی صبح کی ہے۔ وہ تمام افراد جو خود کو عیسائی کہتے ہیں، انہیں خدا کے حضور جھک کر معافی مانگنی چاہیے اور صدر کی اندھی حمایت ترک کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے قریبی حلقے کو اچھی طرح جانتی ہیں اور ان کے بقول صدر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ان کے اردگرد موجود افراد بھی اس صورت حال میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایک ہی مؤقف دہرایا جا رہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار بنا لے گا، جب کہ اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار پہلے سے موجود ہیں۔
انہوں نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اسرائیل کی جنگیں لڑنے، معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانے اور اس کی قیمت ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے اینکر جیک ٹیپر صدر ٹرمپ کے پیغام کو پڑھتے ہوئے شرمندہ دکھائی دئیے۔
"Open the Fuckin’ Strait, you crazy bastards, or you’ll be living in Hell" — Jake Tapper reads Trump's Truth Social post on air pic.twitter.com/I2qHtWsX8d
— Aaron Rupar (@atrupar) April 5, 2026
انہوں نے والدین کو متنبہ کیا کہ اگر آپ کے بچے یہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو آپ کو خبردار کیا جاتا ہے کہ صدر نے انتہائی غیر شائستہ اور نازیبا زبان استعمال کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’سویلین انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا عام طور پر جنگی جرم سمجھا جاتا ہے لیکن ٹرمپ اس پر بھی فخر کر رہے ہیں۔
فاکس نیوز کی رپورٹر ایلکس ہوگن بھی صدر ٹرمپ کے الفاظ کو آن ایئر نہ دہرا سکیں۔
Latest message to Iranian leaders from
President Trump:https://t.co/9qE4RkvdCS pic.twitter.com/Hg5PKbr8oZ— Jake Tapper 🦅 (@jaketapper) April 5, 2026
انہوں نے صدر ٹرمپ کے پیغام کو شائستہ انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج ایک بار پھر ٹروتھ سوشل پر صدر کے مزید تبصرے سنے ہیں جس میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھول دے۔
ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر نے ایرانی حکام سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان کو شرم ناک اور بچکانہ قرار دیا۔
سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ٹرمپ کا بیان پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ؛یہ امریکی صدر کا بیان ہے جو ایسٹر کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔
One month after starting the war in Iran, this is the statement of the President of the United States on Easter Sunday.
These are the ravings of a dangerous and mentally unbalanced individual. Congress has got to act NOW. End this war. pic.twitter.com/TTBArqTTyE
— Bernie Sanders (@BernieSanders) April 5, 2026
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک خطرناک اور دماغی طور پر غیر متوازن فرد کی باتیں ہیں۔ کانگریس کو اس پر ایکشن لینا ہوگا اور اس جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس سے قبل بھی ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیر قانونی اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بغیر کسی واضح خطرے کے فوجی حملے کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
His Easter morning post. And just 2 days ago, one of his “religious advisors” compared him to Jesus Christ. He will forever be a stain on this country. And the world. 25th Amendment. Now. And to everyone else who, unlike Trump, understands & celebrates today – Happy Easter. pic.twitter.com/pilFOntI58
— Joe Walsh (@WalshFreedom) April 5, 2026
ایک اور سابق کانگریس مین جوئے والش نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو ملک کی ساکھ پر دھبہ قرار دیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کے بیان کو مشکوک جانتے ہوئے حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’گروک‘ نے بھی پہلے اس بیان کو صدر ٹرمپ سے منسوب من گھڑت بیان قرار دیا تاہم صارفین کی جانب سے توجہ دلانے پر اس نے اس بیان کو حقیقت تسلیم کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے نازیبا اور گالی نما الفاظ استعمال کیے تھے اور ساتھ ہی دھمکی دی تھی کہ منگل کا دن ایران میں ’پاور پلانٹ ڈے‘ اور ’برج ڈے‘ (پلوں کو نشانہ بنانے کا دن) ہوگا، ایران نے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔




