ارشد میر

اہلِ نیلم آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر (ن) لیگ اور شاہ غلام قادر کا ساتھ دیں، ارشد میر

نیلم (کشمیرڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل آٹھمقام کے سینئر نائب صدر و معروف بزنس مین ارشد میر آف لوات نے کہا ہے کہ شاہ غلام قادر کی قیادت میں بننے والی حکومت نہ صرف نیلم بلکہ پورے کشمیر کی تعمیر و ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیلم کی محرومیوں کے حقیقی ازالے کا سہرا بھی شاہ غلام قادر کے سر جاتا ہےانہوں نے اہلِ نیلم سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر مسلم لیگ (ن) اور شاہ غلام قادر کا ساتھ دیں تاکہ ترقی کا یہ سفر مزید آگے بڑھ سکے ۔

ارشد میر نے کہا کہ شاہ غلام قادر کی قیادت میں بننے والی حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی ۔

مسلم لیگ (ن) میں نئے شامل ہونے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنان کو چاہیے کہ وہ شاہ غلام قادر کے گزشتہ 10سالہ دورِ اقتدار کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر آئندہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرینگے، جمیلہ خاتون

انہوں نے کہا کہ نیلم کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی جا سکے ۔

ایک سوال کے جواب میں ارشد میر نے کہا کہ وہ صدر جماعت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں سینئر نائب صدر تحصیل آٹھمقام کی ذمہ داری سونپی اور وہ اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ شاہ غلام قادر کو اپنی ترجیح بنا کر انتخابی اہداف مکمل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10برسوں میں شاہ غلام قادر نے نیلم میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے ، ان کی مثال نہیں ملتی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تجربہ کار ٹیم اور عوامی منشور کیساتھ آئندہ حکومت بنائیں گے، شاہ غلام قادر

خصوصاً دانش سکول کے قیام کو انہوں نے ایک اہم اور مثالی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نئی نسل کی بہترین رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

Scroll to Top