الیکشن کمیشن : کشمیر لبریشن لیگ دوبارہ بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے فیصلہ عدالت العالیہ مقدمہ عنوانی ” وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن و غیر مصدر 05.10.2023 کی روشنی میں جملہ سیاسی جماعت ہا کو مطلوبہ دستاویز فراہم کرنے کی نسبت نوٹسز جاری کئے گئے تھے

جموں و کشمیر لبریشن لیگ‘‘ نے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن آزادکشمیر کو تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کر دی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ووٹر فہرستوں کی تیاری میں توسیع،7اپریل آخری تاریخ مقرر

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی نسبت دستاویزات کی جانچ پڑتال کیلئے قائم رجسٹریشن کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں لبریشن لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راج ناتھ کی دھمکیاں نئی نہیں، معرکہ حق تازہ، اگلی بار ہمارا ردعمل اور بھی مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا،خواجہ آصف

متذکرہ بالا سیاسی جماعت نے آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء کی دفعہ 128 و معزز عدالت العالیہ کے فیصلہ کی روشنی میں رجسٹریشن کیلئے مطلوبہ دستاویزات پوری کر دی ہیں کی رجسٹریشن کے معاملہ الیکشن کمیشن بغرض منظوری پیش کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‘زمینی کارروائی کی تو ایک بھی دشمن فوجی زندہ نہیں بچے گا’، ایرانی آرمی چیف کی امریکا کو سخت وارننگ

الیکشن کمیشن نے مذکورہ بالا سیاسی جماعت کو بمطابق قانون و معزز عدالت العالیہ کے فیصلہ کی روشنی میں مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کی بناء پر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کئے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے جموں کشمیر لبریشن لیگ کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دلاور خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر لبریشن لیگ وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو واضح عوامی منشور کیساتھ آمدہ الیکشن 2026 میں حصہ لے رہی ہے

اس لیے آزاد جموں کشمیر کی عوام سے گزارش ہے کہ جموں کشمیر لبریشن کے دست بازو بنیں اور لبریشن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔