ہجیرہ (کشمیر ڈیجیٹل) بٹل سیکٹر میں پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کےبچےکبھی پاکستان کیخلاف بات کرینگے توحمایت نہیں کرینگے: بیرسٹر گوہر
بٹل سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیابٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی جانب سے ایک ڈرون (کاپٹر) پاکستانی حدود میں بھیجا گیا، جس کا مقصد مبینہ طور پر جاسوسی کرنا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: بال ٹمپرنگ ثابت،فخر زمان کے 2میچز کھیلنے پرپابندی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو نشانہ بنا کر زمین بوس کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر کا لب ولہجہ فرعونی، اپنی حیثیت کیمطابق بات کیا کرینگے، کشمیری عوام
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے دفاع کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے ایک ڈرون کاپٹر آزاد جموں کشمیر بٹل سیکٹر میں جاسوسی کی غرض سے بھجوایا گیا
ڈرون کا ملبہ تلاش کرنے میں مقامی افراد نے بھی معاونت کی۔ڈرون کاپٹر کا ملبہ سیکورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
واقعہ کے بعد علاقے کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔عوامی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کی موثر کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔




