مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش بے نقاب ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر کراس کرگئے انہیں بھارتی سکیورٹی فورسز زبردستی استعمال کرے گی۔
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے ، بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بال ٹمپرنگ کیس، کرکٹر فخر زمان پر پابندی کا خطرہ
اطلاعات کے مطابق بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر کراس کرگئے انہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز زبردستی استعمال کرے گی ۔
لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کیلئے مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کررہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعود مختار کا جموں 1 مہاجرین نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان
ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناونی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈرامہ بہتر بنایا جا سکے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ان بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے گودی میڈیا اور جے شنکر پاکستان مخالف استعمال کرے گا۔۔
ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے اور پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچا رہا ہے ، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس اسکیم کو ترتیب دیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یکم تا 10 اپریل تک طوفانی بارشیں، تیز ہوائیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری
دنیا بھارت کی ان مکاریوں، جھوٹ اور گھسے پٹے بیانیئے سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے، اب اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیئے کی کوئی وقعت نہیں رہی ہے۔۔
پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا۔
بھارت ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو یہ نہیں بتاسکا کہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے۔
بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈہ بھی بری طرح ناکام ہوگا۔




