اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایل اے 34 جموں 1 مہاجرین: چوہدری سعود مختار نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔
نوجوان سماجی رہنما اور ابھرتے ہوئے کاروباری شخصیت چوہدری سعود مختار نے ایل اے 34 جموں 1 مہاجرین کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
ان کے اس اعلان کو سیاسی و سماجی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ چوہدری سعود مختار، آزاد کشمیر کے معروف اور سینئر بیوروکریٹ چوہدری مختار کے صاحبزادے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:مفاداتی سیاست نہیں چلے گی،45 ہزار ووٹ لینے والا عوام کو دھوکہ دے رہا ہے،عابد عندلیب بٹ
چوہدری مختار نے آزاد کشمیر کے مختلف کلیدی انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت اور شفاف طرزِ حکمرانی کی مثال قائم کی۔
چوہدری سعود مختار کا کہنا تھا کہ کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ نوجوان نسل کی موثر آواز کو ایوان تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کو درپیش دیرینہ مسائل، محرومیوں اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یکم تا 10 اپریل تک طوفانی بارشیں، تیز ہوائیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے حقوق، بحالی اور مسائل کے حل کے لیے وہ ایک فیصلہ کن اور موثر کردار ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین اور متاثرین کے مسائل کو برسوں سے نظر انداز کیا گیا، جن کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مخلص قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چوہدری سعود مختار نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم، کاروباری مواقع اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا ان کی انتخابی مہم کا اہم حصہ ہوگا، تاکہ نئی نسل کو بااختیار بنایا جا سکے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق حلقے میں نوجوان قیادت کے طور پر ان کی شمولیت انتخابی ماحول کو مزید دلچسپ بنا سکتی ہے۔




