خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’پختون ڈیجیٹل ‘‘کو صوبائی حکومت کے دبائو کا سامنا

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) کاشف الدین سید کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پختون ڈیجیٹل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پختون ڈیجیٹل کے ایڈیٹر کاشف الدین سید نے نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا ادارہ آزادی اظہار رائے اور صحافتی اصولوں پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بیان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے بھائی عامر آفریدی کی جانب سے پختون ڈیجیٹل کے خلاف پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجے جانے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام غیرمہذب لوگوں کو مسترد کردیں،فاروق حیدر، اہم شخصیات ن لیگ میں شامل

کاشف الدین سید کا کہنا ہے کہ پختون ڈیجیٹل نے تمام خبریں صحافیوں کے مستند ٹویٹس اور ویڈیو کلپس کی بنیاد پر رپورٹ کی ہیں اور عوامی مفاد میں حقائق سامنے لانا صحافت کا بنیادی فریضہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

دوسری جانب عامر آفریدی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے متن میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ سینئر صحافیوں کے ٹویٹس، تجزیوں اور تبصروں کو ادارے کے پلیٹ فارم سے کیوں چلایا جا رہا ہے۔

کاشف الدین سید نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ پختون ڈیجیٹل ہر قسم کے دباؤ کے باوجود حق اور سچ کی آواز بلند کرتا رہے گا اور کسی بھی قانونی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top