وادی نیلم: آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی زیریں یونین کونسل کٹن جاگراں سے مسلم لیگ ن نے بڑی سیاسی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وارڈ کٹن دودھ گئیاں اور چھاٹہ تراڑ سے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے سیاسی وابستگی ختم کرتے ہوئے درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
ان افراد نے سابق امیدوارِ اسمبلی اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن، ٹمر سراج چوہدری کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حلقہ کوٹلہ میں شمولیتی تقریب،ن لیگ بڑی وکٹیں اڑا دیں
شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ شاہ غلام قادرپر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ کا حصہ بنے ہیں۔ ٹمر سراج چوہدری نے نئے شامل ہونے والے افراد کا خیرمقدم کیا اور اسے علاقے میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی قرار دیا۔




