اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کی معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان آئندہ 12 سال تک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔
جبکہ خطے کی اہم سفارتی سرگرمیوں، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں بھی پاکستان کلیدی کردار ادا کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا مئی میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا اعلان
ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 21 مارچ سے پاکستان کا ستارہ سیف زون میں داخل ہو چکا جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا نام دوبارہ نمایاں ہونا شروع ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کی معاشی اور سفارتی ترقی کا ہے۔ اور اگلے 12 سال پاکستان کے لیے خوشحالی کے سال ثابت ہو سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کا المناک حادثہ، دو جوان جاں بحق، ہجیرہ سوگ میں ڈوب گیا
آسٹرولجرسامعہ خان نے خطے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی عارضی نوعیت کی ہو سکتی ہے۔
اگر مذاکرات ہوئے بھی تو وہ مستقل حل ثابت نہیں ہونگے۔ مئی کا مہینہ خطے کیلئے حساس اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کا اظہار، ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ امریکا و اسرائیل کی جانب سے خطے میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کے خدشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جس سے دنیا میں بڑے پیمانے پر عدم استحکام پیدا ہونے کا امکان ہے۔




