جنگ کے اثرات، مٹی کا تیل مزید مہنگا ہو گیا

عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آج سے مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اور اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر آج سے ہی ہو گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی سطح پر جاری جنگی صورتحال اور اس کے اثرات کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتیں برقرار، مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 203 روپے 88 پیسے فی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں ادا کرے گی۔ یہ ادائیگی اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ عوام پر قیمتوں کا مزید بوجھ نہ پڑے اور سپلائی کا عمل جاری رہے۔

مزید پڑھیں: آرامکو نے ہائی اوکٹین پیٹرول پر 200روپے فی لیٹرکمی کی آفر لگا دی

Scroll to Top