نواز شریف کا اپریل میں دورہ آزادکشمیر، ٹکٹس تقسیم ہوں گے، راجہ اظہراقبال

سماہنی:سابق ڈی جی اطلاعات ،مسلم لیگ ن کی مرکزی منشور کمیٹی کے رکن اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آزادکشمیرکا دورہ کرینگے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےراجہ اظہر اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آزادکشمیرکا دورہ کرینگے اور امیدواروں کے ٹکٹس فائنل اور تقسیم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ٹکٹس فائنل نہیں ہوئے،فیصلہ نوازشریف کرینگے، طارق فاروق

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کرائسز کے حوالے سے کردار ادا کررہا ہے اور انشااللہ اس میں پاکستان کامیابی حاصل کریگا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور فیلڈ مارشل کی وجہ سے پاکستان کو اہم مقام حاصل ہوا ہے۔

راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ آزادکشمیر میں  اگلی حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی، میں مسلم لیگ(ن) کے منشور کمیٹی کا رکن بھی ہوں ، ہم نےمنشورمیں یوتھ کو ترجیح دی ہے اور سماہنی کوسیاحت کا ہب بنانا بھی منشور میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادکشمیر کو معاشی طور پر خوشحال بنانے، ٹورازم کے فروغ،آئی ٹی کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگارفراہمی کو ترجیح دی ہے ، انشااللہ مسلم لیگ(ن) اقتدار میں آکر منشور پر عملدرآمد کریگی۔

راجہ اظہر اقبال کا کہنا تھا کہ اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ٹکٹوں کا اعلان ہوجائیگا،کارکنوں کی رائے سے ہی ٹکٹ تقسیم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میاں نوازشریف کا آزادکشمیر کا دورہ ایک بار پھر ملتوی

انہوں نے کہا کہ سماہنی میں مسلم لیگ(ن) میں نئے شامل ہونیوالے چوہدری رشید اور پرانے مسلم لیگی مل کر ہی الیکشن لڑیں گے اور کامیابی سمیٹیں گے، سماہنی سے آئندہ ایم ایل اے مسلم لیگ(ن) کا ہی ہوگا۔

یاد رہے کہ میاں نوازشریف کا آزادکشمیر کا دورہ دو بار ملتوی ہوچکا ہے۔

Scroll to Top