مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ تین سٹی مظفرآباد کا بڑا شمولیتی پروگرام ، مسلم لیگ ن کے بانی رہنما صدیق اعوان المعروف گڈی لالا مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کرساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔
پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہر دور میں کارکنوں کی عزت نفس کا خیال رکھا اور کارکنوں کو آگے بڑھنے کیلئے سیاسی طور پر مواقع فراہم کئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی قوم مجھے اپنا سپریم لیڈر دیکھناچاہتی ہے مگرمیں نے معذرت کرلی،ٹرمپ
پیپلزپارٹی کے ہر دور حکومت میں ریاست میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہوا۔نئے شامل ہونے والوں کا اظہار خیال۔اس موقع پر مرکزی آرگنائزر پاکستان پیپلزپارٹی و امیدوار اسمبلی حلقہ تین سردار مختار احمد خان نے کہا پیپلزپارٹی آپ سب کی جماعت ہے ۔
آصف زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلزپارٹی اور محترمہ فریال پارٹی قائدین ہیں جنکی پالیسیوں کو لیکر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران مذاکرات : امریکی کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ثالثی کردار کا اعتراف
ہم سب نے ملکر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی کی جماعت کو مزید مضبوط اور فعال بنانا ہے۔بلاشبہ آذاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کو حکومت کیلئے وقت کم ملا لیکن وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اپنی انقلابی سوچ کے ذریعے ریاست اور اسکی عوام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم مرد اہلِ کتاب خاتون کیساتھ نکاح کر سکتا ہے: وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
میں بحثیت پارٹی کارکن آپکو وثوق سے کہ رہا ہوں 2026 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور ایک بار پھر سے اقتدار میں آئے گی۔۔
پارٹی صدر کی کامیاب پالیسیوں نے خطے میں پیپلزپارٹی کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے۔




