فاروق حیدر کی سیاست سکمیوں کے گرد گھومتی ہے ،اشفاق ظفرکا مناظرے کا چیلنج

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے اپنے انتخابی حریف سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔۔۔

یہ چیلنج پیپلز پارٹی رہنماء اشفاق ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا،اشفاق ظفر نے کہا کہ وہ حلفاً یہ ثابت کریں گے کہ راجہ فاروق حیدر خان حلقہ چھ اور ضلع جہلم ویلی کے مفاد کے لیے بہتر نہیں ہیں۔۔

فاروق حیدر قابل احترام ہیں، تاہم انہیں باعزت طریقے سے انتخابات سے دستبردار ہو جانا چاہیے، بصورت دیگر آئندہ دنوں میں ایسے انکشافات سامنے لائے جائیں گے جن کی وہ توقع بھی نہیں کر سکتے ہیں،۔۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا، جنگل سے خاتون کی باقیات برآمد، عوام میں خوف وہراس

انہوں نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ راجہ فاروق حیدر خان مظفرآباد میں رہتے ہوئے آسودہ زندگی گزارتے ہیں،صرف انتخابات کے وقت کھلانہ سے سلمیہ تک غریب عوام کو یاد کرتے ہیں،عوام کو محض وعدوں،سکیموں کے ذریعے بہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔

راجہ فاروق حیدر خان دو مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے،تقریباً چھ سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود حلقہ چھ کیلئے کوئی بڑا یا قابل ذکر منصوبہ نہیں دے پائے۔۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ اب کس کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ ووٹ مانگ رہے ہیں،سرکاری وسائل کے استعمال سے انتخابات لڑنا قومی بددیانتی کے مترادف ہے۔۔

اس حوالے سے شفافیت ناگزیر ہے،راجہ فاروق حیدر گزشتہ پانچ سال کی تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ حقیقت واضح ہو سکے کہ کتنی سکیمیں مکمل ہوئیں اور کتنی مبینہ طور پر ضائع یا ہڑپ ہو گئیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: گاڑی کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق،12 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

فاروق حیدر کی موجودہ سیاست سکیموں کے گرد گھوم رہی ہے،اگر ان سکیموں کی مکمل تفصیل سامنے لائی جائے تو کئی حقائق آشکار ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کی عمر ستر برس سے زائد ہو چکی ہے ۔۔۔

انہیں اب عملی سیاست سے کنارہ کش ہو جانا چاہیے۔ ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کے ذریعے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے فاروق حیدر سمیت مخالفین کوسرپرائزدوں گا،اشفاق ظفر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعظم نے اپنے دور اقتدار میں ذاتی اثاثے بنائے

اس حوالے سے عوام کو وضاحت دینی چاہیے کہ یہ وسائل کہاں سے آئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں بھی ان کے رہائشی منصوبوں، اخراجات پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر مراد سعید نااہل قرار

جن کے جوابات آج تک نہیں دیے گئے،راجہ فاروق حیدر خان کے بیرون ملک کاروبار اور جائیدادوں کے حوالے سے بھی سوالات موجود ہیں اب عوام اس بارے میں جواب چاہتی ہے،سیاست کو عوامی خدمت کیلئے ہونا چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کیلئے ۔۔

فاروق حیدر کی نااہلی،نا لائقی کے باعث یونیورسٹی کیمپس جہلم ویلی، سائنس ماڈل کالج اور دیگر سرکاری دفاتر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا ڈھانچہ بھی مکمل نہیں ہے،۔۔

انہوں نے آخر میں عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، ووٹ کی طاقت کے ذریعے مجھے منتخب کریں۔۔

ان شاء اللہ حلقہ چھ کے عوام کی بیس سالہ محرومیوں کا ہر ممکن ازالہ کروں گا اور عوام واضع فرق محسوس کریں گے،2006ء سے آج تک ممبر اسمبلی راجہ فاروق حیدر خان کو بار بار آزمانا اپنے آپکو جان بوجھ کر محروم رکھنے کے مترادف ہے۔۔۔

Scroll to Top