امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قوم انہیں اپنا اگلا سپریم لیڈردیکھنا چاہتی ہے تاہم انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی عوام کی پیشکش مسترد کر ی ہے۔
واشنگٹن میں ریپبلکن فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں لیکن وہ اپنے عوام اور امریکا کے خوف سے اس کا اعتراف نہیں کر رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: گاڑی کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق،12 افراد زخمی،ہسپتال منتقل
صدر ٹرمپ نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ وہ (ایرانی) مذاکرات کر رہے ہیں اور معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے اپنے لوگ یا پھر ہم انہیں مار دیں گے۔
🚨 President Trump on Iran:
Iran is on its KNEES, begging for a deal, but they can’t say it publicly or they’ll get killed.“We’d like to make you the next Supreme Leader! NO THANK YOU, I don’t want it!”
pic.twitter.com/QKBH2ViQ9x— Gunther Eagleman™ (@GuntherEagleman) March 26, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی لوگ مجھے سپریم لیڈر بنانے پر بضد ہیں، لیکن میں نے انہیں جواب دیا نہیں شکریہ! مجھے یہ عہدہ نہیں چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر مراد سعید نااہل قرار
یاد رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کردہ 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی قوم مجھے اپنا سپریم لیڈر دیکھناچاہتی ہے مگرمیں نے معذرت کرلی،ٹرمپ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی حکومت نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں کیے اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان اور مصر نے اس 15 نکاتی امریکی منصوبے میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس منصوبے میں پابندیوں کے خاتمے، ایران کے جوہری پروگرام کی واپسی، میزائلوں پر پابندی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے جیسی شرائط شامل تھیں۔ تاہم ایران نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔




