امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ایران اور عالمی صورتحال پر اہم باتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران حقیقت میں مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کی قیادت ڈیل کے لیے بہت زیادہ بے تاب ہے مگر وہ اس بارے میں بات کرنے سے ڈرتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کو خوف ہے کہ اگر انہوں نے ڈیل کی بات کی تو وہ اپنی ہی عوام کے ہاتھوں مارے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔ ٹرمپ نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائی ہیں اور اب وہ ایک اور جنگ بھی جیت رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دیدی
امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں، لیکن اصل میں صورتحال پوری طرح ہمارے قابو میں ہے اور امریکہ اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے۔




