بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نے اپنے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کی جا رہی ہے جبکہ ان کی مالی معاونت بھارت اور اسرائیل کررہا ہے۔
بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نے ایک پوڈ کاسٹ میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کی جا رہی ہے، جہاں مختلف شدت پسند گروہ سرگرم عمل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: پی ایس سی امتحان،35494امیدوارمیدان میں آگئے،شیڈول جاری
انہوں نے اعتراف کیا کہ ان گروہوں میں ٹی ٹی پی بھی شامل ہے جس کی مالی معاونت بھارت کی جانب سے جبکہ اسلحہ اور انٹیلیجنس سپورٹ اسرائیل فراہم کر رہا ہے اور ان دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کا مرکزی ہدف پاکستان ہے۔
کرنل (ر) راجیش پاور کے مطابق ان ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور خطے میں پاکستان کو کمزور کرنا ایک مشترکہ مقصد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور مقتول رفاقت کے گھر پہنچ گئے، انصاف فراہمی کی یقین دھانی
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور اس کے اسرائیل مخالف مؤقف کی وجہ سے اسے ایک اہم حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ ملک کو طویل عرصے سے پراکسی جنگ کا سامنا ہے، تاہم اس حوالے سے آزادانہ تصدیق اور شواہد کی اہمیت بھی برقرار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد،سراں پیر چناسی روڈ پر حادثہ،ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس نوعیت کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتے ہیں۔




