مظفرآباد کے نواحی علاقے سراں پیر چناسی روڈ پرموٹرسائیکل کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق اور دوسرازخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 2افرادمحمد اکرم اور محمد اشرف کوسراں پیر چناسی روڈ پرواپسی پر حادثہ پیش آیا جہاں ان کے موٹرسائیکل کی بریک فیل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:گڑھی دوپٹہ: ٹریفک کا المناک حادثہ، 2 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل
ریسکیو 1122اور ٹورازم پولیس کے اہلکاروں نے جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش اور زخمی کو ریسکیو کرکے سی ایم ایچ مظفرآباد شفٹ کردیا ہے ، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکاکہ یہ دونوں اشخاص سیاحت یا کس سلسلہ میں آزادکشمیر گئے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ موٹر سائیکل کے بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی خستہ حال، تنگ اور خطرناک سڑکیں سیاحوں کیلئے مستقل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔
عید کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کا رش بڑھنے سے حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ تیز رفتاری، بریک فیل اور دشوار گزار موڑ اکثر حادثات کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سے فارورڈ کہوٹہ جانے والی مسافر کوسٹر کو پنجار کے مقام پر حادثہ، تمام مسافر محفوظ
مقامی افراد اور سیاحوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔




