مسئلہ کشمیر کے لئے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،بیرسٹر سلطان

لندن ( کشمیر ڈیجیٹل) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا کشمیر سے متعلق بیان بہت اچھا ہے ،پاک فوج کشمیریوں کی امید ہے ،مسئلہ کشمیر پر سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
لندن میں کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا کشمیر پر بیان بہت اچھا ہےان کے اس بیان سے کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور کشمیریوں کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔مسئلہ کشمیر نازک دور میں داخل، اوورسیز کشمیری بھارتی مظالم بے نقاب کریں، بیرسٹر سلطان

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ نظریاتی اختلافات ہوتے ہیں ،ہرپارٹی کی اپنی سوچ اور اپنا نظریہ ہوتا ہے تاہم اس کے باوجود آزاد کشمیر اور پاکستان میں موجود سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں اور یہی ہمارے پڑوسی ملک کوگوارہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف ہونے کے باوجود سب پارٹیاں متحد ہوکر جدوجہد کریں گی تو مسئلہ کشمیر ضرور حل ہوگا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں

برطانیہ میں آباد کشمیری متحد ہوکر بھارتی مظالم بے نقاب، مسئلہ کشمیر حل کیلئے کردار ادا کریں، بیرسٹر سلطان

Scroll to Top