آزاد کشمیر میں بارش،برفباری کا سلسلہ تھم گیا،سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیرکے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اور آزاد کشمیر میں گزشتہ دن کی شدید بارش اور برف باری کے بعد موسم نے انگڑائی لی اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دھوپ نکل آئی جس سے موسم قدرے خوشگوار ہوگیا ہے ۔

برفباری نے نظاروں کو حسین بنا دیا۔شدید سردی کی شدت میں کچھ حد تک کمی ہوئی ہے،گزشتہ روز ہونے والی بارش اور برفباری کے باعث نیلم اور دیگرعلاقوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان ،اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش ، کوئٹہ، سبی، قلات، اور مری میں بادل موجود ہیں ۔

جمعرات کے روز بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں شاہراہیں بند ہوگئیں، گلگت میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہوگئی، داسو کے قریب بارش کے باعث پہاڑ گرنے سے متعدد افراد پھنس گئے تھے۔
گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برف باری، کوزہ گلی میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، ایبٹ آباد میں شدید برف باری میں پھنسے سیاحوں کو بچا لیا گیا۔

Scroll to Top