فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کرم کادورہ،عیدالفطر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کرم کا دورہ کیا جہاں عیدالفطر فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عید کی نماز نوجوانوں کیساتھ ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گڑھی دوپٹہ: ٹریفک کا المناک حادثہ، 2 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

اس موقع پر انہوں نے جوانوں اور افسران سے ملاقات کے دوران انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور قومی سلامتی کیلئے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے آپریشن ’غضب للحق‘ میں حاصل کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورکس کا خاتمہ اور سرحدی علاقوں میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عید الفطر:معروف فٹبالر رونالڈو کا مسلمانوں کیلئے اہم پیغام وائرل

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کامیابیوں کا سہرا شہدا کی عظیم قربانیوں اور افسران و جوانوں کے عزم کو جاتا ہے جو وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کرم آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔

Scroll to Top