وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل )وادی نیلم میں عید الفطر کے موقع پر مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات اپنے حلقہ انتخاب اور آبائی علاقوں میں عید کی خوشیاں منائیں گی۔ ذرائع کے مطابق، اس بار بیشتر رہنما اپنے حلقوں میں موجود رہ کر کارکنوں اور ووٹرز کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں گے اور عوام سے ملاقاتیں کریں گے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر اپنے حلقہ انتخاب گاؤں خواجہ سیری میں عید منائیں گے ۔ موسٹ سینئر وزیر میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ گاؤں گجان، کنڈلشاہی میں عید ادا کریں گے۔
سابق وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ عید الفطر کراچی میں منائیں گے کیونکہ وہ نجی مصروفیات کی وجہ سے علاقے میں موجود نہیں ہو پائیں گے جبکہ سابق وزیر جنگلات اور بانی ضلع نیلم مفتی منصور ضلع ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں عید منائیں گے۔
سابق وزیر بہبود آبادی شمیم علی ملک اپنے آبائی علاقے شاہکوٹ میں عید منائیں گے ۔ دیگر سیاسی رہنماؤں اور اُمیدواروں میں میاں اخلاق الرسول کنڈلشاہی میں اور سابق اُمیدوار اسمبلی راجہ الیاس گاؤں اپر نیلم میں اپنے حلقہ احباب کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کے الزام پر میاں وحید کا سخت ردعمل، جوابی تنقیدی نشتر چلا دیئے
تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ظفر اقبال تحصیل کیل میں عید ادا کریں گے اور مقامی کارکنان سے ملاقات کریں گے ۔ مسلم کانفرنس کے امیدوار عندلیب بٹ اپنے آبائی گاؤں نگدر میں عید منائیں گے۔
دیگر سیاسی شخصیات میں سردار محمد اسرائیل قاضی گاؤں لوات بالا میں عید کے اجتماعات میں شریک ہوں گےجبکہ جماعت اسلامی کے اُمیدوار اسمبلی ممتاز پائر اپنے حلقے کیل میں عوام کے ساتھ عید منائیں گے۔ خواجہ ناصر سلطان، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع نیلم کے صدر، گاؤں نگدر میں عید منائیں گے جہاں نوجوان کارکنان کی بڑی تعداد متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:نئے وزراء کو محکمہ جات الاٹ،میاں عبدالوحید سینئر وزیر نامزد
وادی نیلم میں عید کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کی اپنے حلقوں میں موجودگی کو عوامی رابطہ مہم کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے ۔ عید کے دن یہ شخصیات مساجد اور عوامی مقامات پر لوگوں سے ملاقاتیں کر کے نہ صرف عید کی مبارکباد دیتی ہیں بلکہ مقامی مسائل بھی سنتی ہیں، جس سے سیاسی سرگرمیوں میں غیر رسمی طور پر تیزی آ جاتی ہے۔




