دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی نئی رینکنگ جاری، پی ایس ایل کتنے نمبر پر ہے؟

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں دنیا کی بڑی ٹی 20 لیگز کی درجہ بندی سامنے آ گئی ہے جس میں مہنگی ترین لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

گلوبل پلیئرز باڈی کے مطابق آئی پی ایل مالی لحاظ سے سب سے بڑی لیگ ہونے کے باوجود مجموعی معیار میں تاحال بہتری کی گنجائش رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11کا اینتھم کون گائے گا؟گلوکار کا نام سامنے آگیا

رپورٹ میں خاص طور پر کھلاڑیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

رینکنگ میں انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ پہلی پوزیشن پر رہی، جس نے 75.2 پوائنٹس حاصل کیے۔

دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی لیگ رہی، جس کے پوائنٹس 68 رہے۔

آئی پی ایل اور دیگر لیگز کی پوزیشن

62.6 پوائنٹس کے ساتھ آئی پی ایل تیسرے نمبر پر رہی جبکہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) معمولی فرق کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہے جو اسے دنیا کی نمایاں لیگز میں شامل رکھتی ہے۔

میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) چھٹے نمبر پر

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) 7ویں پر

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 8ویں پر

ابوظہبی ٹی 10 لیگ نویں پر

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) رہی 10ویں نمبر پر

یہ رینکنگ واضح کرتی ہے کہ صرف مالی طاقت ہی کسی لیگ کو بہترین نہیں بناتی بلکہ کھلاڑیوں کے حقوق، سہولیات اور مجموعی ماحول بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی کپتانی غیر ملکی کرکٹر نے سنبھال لی

پی ایس ایل کی ٹاپ 5 میں موجودگی پاکستان کرکٹ کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔

 

Scroll to Top