پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکاروں کا اعلان کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکاروں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا
پی ایس ایل 11 کے آفیشل اینتھم کو 5گلوکار گائیں گے۔ جن میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 کے اینتھم کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے۔پی ایس ایل کے نئے سیزن کا آفیشل اینتھم چاند رات پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
When he takes over the anthem, you don’t just hear it, you feel it. Atif Aslam is ready to bring the heat to HBL PSL11, are you? 🔥#HBLPSL | #NewEra | #StrongerPepsi | #PepsiPakistan pic.twitter.com/Zb532Lqv42
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2026
دوسری طرف پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی ٹرافی ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے بعد پشاور پہنچ گئی۔
ٹرافی کو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بناتے ہوئے مختلف مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا جس کے بعد اسے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا جہاں کرکٹ مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی کپتانی غیر ملکی کرکٹر نے سنبھال لی
انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 11 کی ٹرافی بدھ کے روزپشاور میں ہی موجود رہی جہاں شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
ذرائع کے مطابق ٹرافی کو آج لاہور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا جہاں اگلے مرحلے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔




