جدہ(کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا،۔
سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عید 20 مارچ جمعۃ المبارک کو ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا:وفاقی وزیرعطاتارڑ
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

BREAKING NEWS: Eid Al Fitr is on Friday, 20 March 2026

The Crescent of month of Shawwal 1447 was NOT SIGHTED anywhere in the Kingdom today, subsequently the month of Ramadan will complete 30 days tomorrow and Eid Al Fitr will be on Friday pic.twitter.com/3fiDuIWV6n
— Inside the Haramain (@insharifain) March 18, 2026

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی۔ شوال کا چاند دیکھنےکیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کابل میں سویلینز کی ہلاکتیں پروپیگنڈا،طالبان جنگجو وردی نہیں عام لباس پہنتے ہیں:ترجمان پاک فوج
سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔
سپریم کورٹ نے مملکت بھرکی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینےکے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائےگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتیوں اور کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا سسٹم متعارف
عدالت نے درخواست کی ہے کہ جو کوئی بھی انسانی آنکھ یا دوربین کے ذریعے ہلال دیکھے، وہ اپنی شہادت درج کرانے کے لیے قریبی عدالت کو مطلع کرے۔ شہری عدالتی حکام تک رسائی کے لیے مقامی انتظامی مراکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔