کابل میں سویلینز کی ہلاکتیں پروپیگنڈا،طالبان جنگجو وردی نہیں عام لباس پہنتے ہیں:ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈائریکٹر جنرل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاملہ (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عید الفطر،یوم پاکستان:20 سے 23 مارچ تک تعطیلات ، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ ہے، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے معائنہ کیلئے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغان طالبان کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے والے ڈرونز فراہم کر رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی سہولت عام آدمی تک پہنچائی جائے،وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا حکم

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں انہیں تو خود دہشتگردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

Scroll to Top