متحدہ عرب امارات میں عید کی نماز کھلے مقامات پر ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے بعد اب عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ہی ادا کی جائے گی۔
اماراتی حکام کے مطابق عید کی نماز کے لیے کھلے میدانوں میں اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر پاکستانی کو عیدی ملے گی؟ حکومت کا ’پی ایم عیدی پروگرام 2026‘کا منصوبہ
دوسری جانب، عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے، جس کے بعد عید کے پہلے دن کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مساجد میں نمازِ عید کے دوران تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




