پی ایس ایل، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی کپتانی غیر ملکی کرکٹر نے سنبھال لی

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین نے آسٹریلوی کرکٹر مارنس لیبوشین کوکپتان مقرر کر دیا ہے۔

فرنچائز نے اس تقرری کا اعلان اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11،پشاور زلمی نے اہم غیر ملکی کھلاڑی کو سائن کر لیا

اس سلسلے میں ایک 26 سیکنڈز کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں ایک پرائیویٹ جیٹ حیدرآباد کے اوپر سے اڑتا ہوا دکھایا گیا اور پرواز کے دوران ایسے لیفلٹس گرائے گئے جن پر لکھا تھا کہ ’مارنس لیبوشین کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مارنس لیبوشین فرنچائز میں براہِ راست دستخط کے ذریعے شامل ہوئے تھے، جو پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل کی گئی۔ تاہم اس معاہدے کی مالی تفصیلات ابھی تک افشا نہیں کی گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 مارچ کی 26 تاریخ سے 3 مئی تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اپنی مہم کا آغاز لاہور قلندرز کے خلاف پہلے میچ سے کرے گی جو 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’’پنڈیز‘‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرنام تبدیل کردیا

ادھرپشاور زلمی نےبنگلا دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کو براہ راست سائن کیاہے۔

فرنچائز کی جانب سے اس اہم پیش رفت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا جہاں شرف الاسلام کو زلمی کی جرسی میں پیش کیا گیا۔

Scroll to Top