مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی محتسب ریجنل آفس مظفر آباد میں پاکستان بیت المال اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کیخلاف کی جانیوالی27شکایات کی سماعت ہوئی۔
سماعت وفاقی محتسب آزادکشمیر کے ایڈوائزر سردار جاوید ایوب نے کی۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر خاور محمود پیش ہوئے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:ہیلتھ ملازمین کاعیدالفطر سڑکوں پر منانے کا اعلان
پی ٹی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر انجم فرید پیش ہوئے۔ دوران سماعت شاکیان کا اظہار تھا کہ کافی عرصے سے بیت المال کو مالی امداد کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں مگر شنوائی نہیں ہوئی۔
جس پر مسٹر خاور محمود نے بتایا کہ اکثریتی کیسز مکمل کر کے اسلام آباد ہیڈ آفس بھیجوا دیئے گئے ہیں۔ جہاں سے مزید کاروائی ہوگی تاہم اے ڈی پاکستان بیت المال نے مزید بتایا کہ جن کے کیسز نامکمل ہیں ۔۔
ان درخواست گزران سے رابطہ کیا گیا مگر وہ نہ آئے۔ اس پر ایڈوائزر وفاقی محتسب نے سماعت میں موجود ایسے درخواست گزاران جن کا کیس مکمل نہیں ہے کو ہدایت کی کہ وہ کیس کی تکمیل کیلئے فوری پاکستان بیت المال آفس سے رجوع کریں تا کہ انکے کیسز یکسو ہوسکیں۔
اسی طرح پی ٹی اے کے نمائندے نے بتایا کہ یو ایس ایف کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور اس کی فعالیت کے بعد آزادکشمیر میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بہتر ہو جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:17 سے 20 مارچ تک ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
تاہم ایڈوائزر وفاقی محتسب نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ موبائل آپریٹرز کو اپنی سروس کا معیار بہتر کرنے اور عوامی شکایا ت کے جلد ازالے کیلئے پابند کریں۔
سردار جاوید ایوب نے بیت المال کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ محکمہ معذوروں، ناداروں اور بیواہوں کی پرورش و امدادکیلئے ہے۔
ماہ رمضان میں ناداروں کو جلد از جلد امداد دینے کیلئے زیادہ دل جمعی سے اپنے فرائض ادا کئے جائیں ۔
معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اقداما ت اٹھائے جائیں ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی محتسب کا دفتر وفاقی سرکاری محکموں کی غفلت نااہلی وبد انتظامی کے سدباب اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے کوشاں رہے گا۔




