آزادکشمیر

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل چار روز تک جاری رہنے والی مندی کا رجحان ختم ہو گیا ہے اور سونے و چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 49 ہزار 041 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 128 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 569 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی مارکیٹ کی بات کی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ہزار 019 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے اثرات براہ راست مقامی صرافہ بازاروں پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے گزشتہ چند دنوں کی کمی کے بعد اب قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پھر ریورس گیئر لگ گیا؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Scroll to Top