آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں افغان طالبان فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابقان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں 2مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج کو موثر انداز میں تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق تیز ، چترال سرحد پر پاک فوج کی بڑی کارروائی، افغان طالبان کی’’بادانی پوسٹ ‘‘تباہ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضائی حملے کے بعد سیکنڈری ڈیٹونیشن کی وجہ سے بلند ہوتے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کا ڈرگ ہسپتال کو نشانہ بنانے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگر ہار میں کارروائی کرتے ہوئے پاک افواج نے چار مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری

ننگر ہار میں فضائی کارروائیوں کے دوران ملٹری تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک ، ایمونیشن، ٹیکنیکل انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی

Scroll to Top