پاک فضائیہ نے کابل اور ننگرہار میں بڑا حملہ کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ کے علاوہ ڈرونز کی ورکشاپس تباہ کردی ہیں،کابل اور ننگر ہار زوردار دھماکوں سے گونج اٹھے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ نے کابل اور ننگرہار میں بڑاحملہ کیا ہے، پاک فضائیہ کے طیاروں کی گن گرج سنائی دے رہی ہے، پاک فضائیہ خوارج کے ٹھکانوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے ڈرونز ہدف تک پہنچنے سے قبل ناکارہ بنا دیئے گئے، ملبہ گرنے سے 4 زخمی، پاک فوج
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ننگرہار میں 4اور کابل میں 2ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو نشانہ بنایا گیا۔
ان ڈرون اسمبلی ورکشاپ میں ہندوستانی اور اسرائیلی ڈرون کے مختلف ٹکڑے جوڑ کر تیار کئے جاتے تھے۔

ان کامیاب حملوں کے بعد افغانستان کی ڈرون اسمبل کرنے کی صلاحیت بڑے حد تک ختم ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل افغان طالبان نے ڈرون حملے کئے تھے جن کو انٹرسپٹز کر لیا گیا تھااور ملبہ گرنے سے 4 شہری زخمی ہوئے تھے جبکہ طالبان نے پروپیگنڈا کرتے ہوئے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
پاک فوج آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور دشمن کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ




