دبئی میں فضائی آپریشن معطل، یو اے ای میں میزائل ڈیفنس سسٹم فعال

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے ممکنہ خطرے کے بعد ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ دبئی کی فضائی حدود میں پیدا ہونے والے اس سیکیورٹی بحران کے باعث ایمیریٹس سمیت تمام ایئر لائنز کا آپریشن تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے، جس نے ہزاروں مسافروں کو تذبذب میں ڈال دیا ہے۔

دفاعی نظام کی جوابی کارروائی:

یو اے ای حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک کا جدید ایئر ڈیفنس سسٹم اس وقت ایک بڑے فضائی خطرے کا بھرپور جواب دے رہا ہے۔ 16 مارچ کی صبح دبئی اور دیگر ریاستوں میں سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔ فضائی حدود میں جاری اس کارروائی کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر سناٹا چھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، پروازیں معطل

مسافروں کے لیے اہم ہدایات:

ایمریٹس ایئر لائن نے ایک ہنگامی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں۔ ایئر لائن نے مسافروں کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں، کیونکہ وہاں آپریشنز مکمل طور پر بند ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے جامع جائزے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دبئی مال میں غیر متوقع ملاقات: شیخ محمد بن زاید اور شیخ حمدان کا عوام کے ساتھ گھل مل جانے کا منظر وائرل

Scroll to Top