اسلام آباد: وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں 4 بے گناہ شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
◼️ The claim by so called Deputy Spokesperson of Afghan Taliban regime is yet again a poor attempt to cover up their own heinous targeting of civilian population along Pak-Afghan Border and to befool its own citizens… pic.twitter.com/Ae8nWXZcSY
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 15, 2026
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحدی علاقے لیٹی (تاری پشہ) میں افغان طالبان کا پاکستان کی سول آبادی پر مارٹر حملہ ، 4 شہری شہید
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیارتصاویراور ویڈیوز پر انحصارنہیں کرتا ،طالبان حکومت کےسرکاری چینلز کاجھوٹ انہیں اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سالارزئی واقعہ افسوسناک،پاک فوج ہمارے بھائیوں کے خون کا حساب ضرور لے گی،صدر باجوڑ پریس کلب




