قندھار(کشمیر ڈیجیٹل) افغانستان کے صوبہ قندہار میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی نچلی پروازیں، علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا۔
افواج پاکستان نے کل ہونے والے ڈرون حملوں کا بدلہ لے لیا – 313 انٹیلیجنس بدری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
مزید یہ بھی پڑھیں:کیل سیری، پاک فوج کے تعاون سے 700 امدادی کٹس تقسیم
سکیورٹی ذرائع کے مطبق قندھار میں افغان طالبان کے انتہائی حساس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،کئی اہم تنصیبات تباہ کردی گئی ہیں۔
قندھار میں افغان طالبان کے انٹیلی جنس جی ڈی آئی ہیڈکوارٹر پر متعدد حملے
طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر قائم قندھار میں اسپیشل فورسز کے یونٹ کے لیے بنائے گئے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
قندھار میں افغان طالبان کا اسپیشل فورسز کا ایک اور یونٹ نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں
دوسری جانب پاک فضائیہ کی افغانستان میں مختلف مقامات پر بڑی کاروائیاں جاری ہیں۔افغان انٹیلی جینس ایجنسی کا ہیڈکوارٹر بھی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کو بڑا دھچکا، پانچواں خلائی مشن بھی ناکام؛ 8 منٹ بعد ہی خرابی کا شکار
کابل میں برگیڈ ہیڈ کوارٹر، قندھار میں کور ہیڈ کوارٹر، اور پکتیکا، خوست میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج اور ملین سمائلز فائونڈیشن کے اشتراک سے رمضان پیکیج تقسیم
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فضائیہ نے افغانستان میں واقع کابل قندھار اسپین بولدک تین بڑے اسلحہ کے ڈپو تباہ کئیے جہاں سے دہشت گردوں کو اسلحہ سپلائی ہوتا تھا۔
ذرائع کے مطابق قندھار میں فضائی حملوں میں طالبان کی خفیہ ایجنسی جی ڈی آئی کے علاقائی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، جو دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کا ایک اہم مرکز ہے:




