وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر جمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو چھٹی ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حملوں کا خوف،طالبان چار ہیلی کاپٹر لیکر فرار،تین چھپا دیئے
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے عید کے چاند سے متعلق بتایا کہ 19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کیمٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔۔
مزید ی بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر؛ عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جبکہ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عام درد کش ادویات کیا نقصان پہنچا سکتی ہیں؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹے کی عمر والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے تو ناممکن ہے، اسے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ تو دیکھ ہی نہیں سکتی۔
انجم نذیر نے مزید بتایا کہ اس سال امکان نظر آرہا ہے کہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔




