پاکستانی حملوں کا خوف،طالبان چار ہیلی کاپٹر لیکر فرار،تین چھپا دیئے

کابل(کشمیر ڈیجیٹل)افغان طالبان حکام نے پاکستانی فضائیہ کے حملوں کے خوفزدہ ہوکر اپنے تین ہیلی کاپٹر انڈر گرائونڈ چھپا دیئے ۔ جبکہ ایک ہیلی کاپٹر غور کے ہوائی اڈے پر نظرآرہا ہے۔

تاہم افغان طالبان حکام کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عام درد کش ادویات کیا نقصان پہنچا سکتی ہیں؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حملوں کا خوف: افغان طالبان اہلکار 4 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے غور کی طرف بھاگ گئے۔

صوبہ غور میں کم از کم چار ذرائع نے امیج نیوز کو بتایا کہ ممکنہ پاکستانی فضائی حملوں کے خوف سے طالبان کے متعدد اہلکار ہفتے کی صبح (14 مارچ) کو چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صوبے غورپہنچ گئے

مزید یہ بھی پڑھیں:خاران میں سیکیورٹی فورسز کاانٹیلیجنس بیسڈآپریشن؛ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل

اس سے قبل طالبان کے کئی اہلکار بھی ایسے ہی حالات میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بامیان اور دائی کنڈی صوبوں کی طرف فرار ہو گئے تھے۔

اس سے قبل افغان نیوز ایجنسی اماج نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فضائی حملوں کے خدشات کے پیش نظر کئی افغان طالبان عہدیدار صوبہ بامیان میں منتقل ہو گئے ہیں۔

نیوزی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہلکار پانچ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے بامیان پہنچے اور اس کے بعد سے انہوں نے علاقے میں رہائش اختیار کر لی ہے۔

Scroll to Top