وزیراعظم فیصل راٹھور سے اظہر بڑالوی کی ملاقات،اوورسیز عدالتوں کے قیام پر اظہار تشکر

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اوورسیز کمشنر اظہر بڑالوی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز کشمیری ریاست کا قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ دنیا بھر میں نہ صرف آزادکشمیر بلکہ مسئلہ کشمیر کے سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہی ہے اور ان کی سہولت کے لیے موثر اور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہ اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے ادارہ جاتی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

اوورسیز کمشنر اظہر بڑالوی نے اس موقع پر وزیراعظم کو اوورسیز کشمیریوں کے مسائل اور کمیشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عام درد کش ادویات کیا نقصان پہنچا سکتی ہیں؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے اوورسیز کشمیریوں کیلیے پورٹل کے قیام ،اور ان کے قانونی معاملات کے فوری حل کیلیے علیحدہ عدالت کے قیام کے فیصلے کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور ان اقدامات کو سراہا ۔

دریں اثناء وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ریڈ کریسنٹ کے وفد نے سیکرٹری گلزار فاطمہ کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں انسانی خدمت، ہنگامی امداد اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عید کی تعطیلات میں بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

وزیراعظم نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ ایک اہم فلاحی ادارہ ہے جو مشکل حالات اور قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کی مدد میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر انسانی خدمت کے اس مشن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ریڈ کریسنٹ کی سرگرمیوں کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ایسے اداروں کی معاونت سے فلاحی کاموں کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

ریڈ کریسنٹ کی سیکرٹری گلزار فاطمہ نے وزیراعظم کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top