زمان خان کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہو گئی

آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے مشہور قومی فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ: زمان خان کی شاندار بولنگ،ہارا ہوا میچ جتوادیا

پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ زمان خان کا تعلق میرپور کی تحصیل چکسواری ہے اور وہ کئی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

زمان خان کا تعلق سادہ اور غریب گھرانے سے ہے۔ان کے والد ابتدا میں چاہتے تھے کہ وہ کرکٹ نہ کھیلیں اور انہیں مدرسے میں داخل کروا دیا گیا تھا۔

زمان خان نے قرآن حفظ بھی کیا اور ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے کا شوق جاری رکھا۔ان کے چچا نے انہیں کرکٹ کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد وہ مختلف مقامی کلبوں میں کھیلنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل سے دستبردار، پی سی بی کا زمبابوین کھلاڑی کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

کرکٹ کیریئر کی شروعات میںزمان خان کو اصل شہرت کشمیر پریمیئر لیگ میں اچھی کارکردگی کے بعد ملی۔اس کے بعد انہیں لاہور قلندرزنے پاکستان سپر لیگ میں موقع دیا۔

پی ایس ایل میں انہوں نے خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں یارکرز سے بہت شہرت حاصل کی۔

Scroll to Top