بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے شوال (عیدالفطر) کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی کر دی۔
مرکز فلکیات کے مطابق جن ممالک نے بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ رکھا تھا، ان ممالک میں بدھ 18 مارچ کو رویت ہو گی جبکہ جمعرات 19 فروری کو جن ممالک میں پہلا روزہ تھا، وہاں 19 مارچ کو چاند کی تلاش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی عیدالفطر سے قبل ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
مرکز نے کہا ہے کہ جو ممالک بدھ 18 مارچ کو چاند دیکھیں گے، وہاں رویت ناممکن ہے کیونکہ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا اور اجتماعِ شمس سورج ڈھلنے کے بعد ہو گا۔
لہٰذا ان ممالک میں 20 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے۔
فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات 19 مارچ کو عالم اسلام کے وسیع علاقوں بالخصوص مشرقی اور وسطی حصوں میں رویت انتہائی مشکل ہےجس کے باعث وہاں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہو گی۔
قبل ازیں سپارکو اور محکمہ موسمیات نے بھی (عیدا لفطر ) کے چاند کے حوالےسے پیشگوئی کی تھی۔
سپارکو کا کہنا تھا کہ شوال 1447ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔
پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون خریدنے والوں کے لیے بڑا اعلان، اب عید پر پائیں نیا فون آسان اقساط میں
سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔




