کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں، خوف و ہراس

کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکےریکارڈ کئے گئے جس سے عمارتیں لرز اٹھی ہیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کےجنوب میں 100کلومیٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تائیوان : زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس، 5.7 شدت ریکارڈ

میڈیا ذرائع کے مطابق لانڈھی،سائوتھ کراچی،بابر مارکیٹ،کورنگی اور دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں13 فروری کو 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز خضدار کے قریب تھا، لیکن اس کے اثرات کراچی تک محسوس کیے گئے۔

16 دسمبر 2025: رات 12:51 بجے 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز کراچی سے 87 کلومیٹر شمال مغرب میں بحیرہ عرب میں تھا۔ اس کے جھٹکے ڈی ایچ اے، پی ای سی ایچ ایس، کلفٹن اور گلشن اقبال سمیت پورے شہر میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

Scroll to Top