2 غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل سے دستبردار، پی سی بی کا زمبابوین کھلاڑی کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی اور زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی نے زمبابوے کے کرکٹر کیخلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے۔ گودا کیش موتی نے اپنے فیصلے سے لاہور قلندرز کو آگاہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گودا کیش موتی نے سفری مشکلات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا، گودا کیش موتی ورلڈکپ کے دوران بھارت میں پھنسنے والے ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل تھے۔

لاہور قلندرز کے مطابق لاوگودا کیش موتی کی جگہ سری لنکا کے دنیتھ ویلالاگے کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے بھی پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل بلیسنگ موزاربانی نے فیصلے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کردیا۔

بلیسنگ موزاربانی کا آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بلیسنگ موزاربانی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدےکی خلاف ورزی پر زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 : ٹرافی کی تقریب رونمائی’’انفینٹی‘ نام رکھ دیا

زمبابوین کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے پی ایس ایل سے معاہدے کے دوران آئی پی ایل سے معاہدہ سائن کیا جس پرقانونی ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستاں کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال جنوبی افریقی کوربین بوش کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی تھی۔

Scroll to Top