ایران نے مودی کو ناکوں چنے چبوادیئے، بھارتی آئل ٹینکر چھوڑنے سے انکار

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کی ایران کی منتیں ٹینکرز چھڑوانے کیلئے ایران کی منتیں ، ایران نے بھارت کا آئل ٹینکر چھوڑنے سے انکارجبکہ ترکیہ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی۔

بھارت آبنائے ہرمز میں پھنسے ٹینکرز چھڑوانے کیلئے ایران کی منتیں کر رہاہے جبکہ دوسری جانب ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

وال سٹریٹ جنرل کے مطابق بھارت کے 23 ٹینکرز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، بھارت ٹینکرز چھڑوانے کیلئے ایران سے رابطے کررہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ 2 بار ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو فون کرچکا ہے، اس ہفتے 2 بھارتی ٹینکرز کو راہداری ملنے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کی بڑی کارروائی، ڈرونز حملہ ناکام، 2 ڈرونز مار گرائے

ترکیہ

دوسری جانب ترک وزیر نے کہاہے کہ ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، ترکیہ کے 14 بحری جہاز اب بھی آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔

فرانس

فرانسیسی فوج نے عراق میں مرنے والے فوجی کی تصویر جاری کردی، چیف وارنٹ افسر آرناد فریون ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا۔

عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی نے تہران میں یوم القدس ریلی میں شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران میں یوم القدس منایا جارہا ہے، ایران کے تمام شہروں میں لاکھوں ایرانی یوم القدس ریلی میں شریک ہیں، دمشن کو ایرانی عوام کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔

جرمنی

جرمن چانسلرنے کہاہے کہ جرمنی ایران کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کی ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں، جرمنی اس جنگ کا حصہ نہیں ہے اور ہم اس کا حصہ بننا بھی نہیں چاہتے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 20 روپے اضافہ ریکارڈ

ایران

محکمہ صحت کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 444 ہوگئی، 14 دن سے جاری جنگ میں 18 ہزار 551 شہری زخمی ہوئے۔

بھارت نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ تمام پروازوں کیلئے بند، ٹیک آف سے بھی روک دیا

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کے باعث بھارت نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزکیان سے خطے کی سنگین صورتحال پر بات چیت کی۔

میں نے کشیدگی میں اضافے، شہریوں کی جانوں کے ضیاع اور شہری بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور تحفظ، سامان اور توانائی کے بلا روک ٹوک بہاؤ کو جاری رکھنے کی ضرورت کے ساتھ، ہندوستان کی اولین ترجیحات ہیں۔

میں نے امن اور استحکام کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا اور بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔

Scroll to Top