پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں 12کروڑ لیٹر تیل فجیرا سے کراچی منتقل

کراچی:متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہازوں کی منتقلی پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں ہوئی تاکہ بحری راستے میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

پی این ایس سی کے حکام نے تصدیق کی کہ دونوں جہازوں نے مقررہ مقدار میں تیل لے کر کراچی کی بندرگاہ پر کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔

فجیرا میں حالیہ دنوں میں جہازوں پر حملوں کے بعد یہ محفوظ منتقلی انتہائی ضروری تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر میری ٹائم جنید انور نے کہا کہ جہازوں کی محفوظ منتقلی کے لیے پاک نیوی کے اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ خلیج فارس میں پھنسے ہوئے جہازوں کو نکالنے کے لیے ایران سے رابطے کیے جائیں۔

پی این ایس سی حکام کے مطابق یہ تیل ملکی ضروریات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بروقت دستیابی توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز بند کئے جانے کے بعد پاکستان سمیت خطے بھر میں تیل بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج،اضافہ ہوگا یا کمی؟ وزیر پیٹرولیم نے بتا دیا

اس دوران حکومت پاک بحریہ نے سمندر کے تحفظ کیلئے آپریشن شروع کیا اور پاکستان تیل لانے والے جہازوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں فجیرا پورٹ سے تیل لایا جا رہا ہےجبکہ بحرین کی بندرگاہ سے بھی تیل لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔گزشتہ روز ایل این جی بھی لائی گئی تھی۔

 

Scroll to Top