امیدوار کی جگہ کتے کی تصویر: چپراسی کی بھرتی کے امتحان میں انتظامیہ کی بڑی غفلت

ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چپراسی کی بھرتی کے لیے جاری کیے گئے ایڈمٹ کارڈ پر امیدوار کی جگہ کتے کی تصویر چھاپ دی گئی۔ اس مضحکہ خیز غلطی نے جہاں امیدوار کو شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، وہیں بھرتی کے آن لائن سسٹم پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، 15 مارچ کو ہونے والے امتحان کے لیے جاری اس ایڈمٹ کارڈ پر امیدوار کا نام، رول نمبر اور دیگر تمام کوائف تو درست ہیں، لیکن تصویر کے خانے میں ایک کتے کی فوٹو لگی ہوئی ہے۔ امیدوار کا کہنا ہے کہ اس نے 2022 میں ان اسامیوں کے لیے درخواست دی تھی اور فارم بھرتے وقت اپنی تصویر بالکل درست طریقے سے اپ لوڈ کی تھی، جس کا ثبوت بھی اس کے پاس موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ، پاکستانی مندوب کا بھارت و افغان نمائندوں کو کرارا جواب، انتباہ بھی دیدیا

امیدوار نے بتایا کہ اس بھرتی کا اعلان 2022 میں کیا گیا تھا اور اب طویل انتظار کے بعد ابتدائی امتحان منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا امتحانی مرکز سہرسا میں واقع ہے، لیکن ایڈمٹ کارڈ پر کتے کی تصویر دیکھ کر وہ دنگ رہ گیا۔ متاثرہ امیدوار اب اپنا کارڈ درست کروانے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، مگر اس کی ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ امیدوار نے مطالبہ کیا ہے کہ بھرتی بورڈ اس مسئلے کو فوری حل کرے تاکہ وہ امتحان میں شریک ہو سکے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: خوبصورتی کے لیے بوٹوکس انجکشنز کا استعمال: درجنوں اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

Scroll to Top