عاصم افتخار

اقوام متحدہ، پاکستانی مندوب کا بھارت و افغان نمائندوں کو کرارا جواب، انتباہ بھی دیدیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھارت، افغان نمائندوں کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشتگرد گروپوں کے ساتھ مل کرپاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت ہمیشہ افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی دنیا بھر کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، عاصم افتخار

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش، مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی بھڑکانے کی اپنی پالیسی ترک کرے، بھارت طویل عرصے سے یہ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نام نہاد نمائندے حقیقت میں کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، یہ صرف اپنے آپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں، چین

افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پرعالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور چینی مندوب نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کردی ۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر تنقید کی اور کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج ، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

چینی مندوب کا کہنا تھاکہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اجلاس: کشمیری وفد کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں، افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشتگرد عناصر کا خاتمہ کریں۔

Scroll to Top