عید گفٹ:موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی!

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر موٹر سائیکل سواروں کے لیے عید تک مفت پٹرول فراہم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

گورنر سندھ کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر مفت پٹرول دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کل یا پرسوں کسی بھی پٹرول پمپ کا اچانک دورہ کر سکتے ہیں تاکہ شہریوں کی موٹر سائیکلوں میں اپنی نگرانی میں پٹرول بھروائیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ یہ پٹرول ان لوگوں کو عید گفٹ کے طور پر دینا چاہتے ہیں جو مہنگائی کی وجہ سے ایک ہزار روپے کا پٹرول خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطہ جنگ کی حالت میں ہے، دعا کریں کہ امن بحال ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کابینہ کا بڑا فیصلہ:سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے پیٹرول میں 50 فیصد کٹوتی، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے پٹرول اور ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی، ہمیں وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری پلان پر عمل کرنا ہوگا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے گورنر ہاؤس میں رمضان کے آخری دس دنوں کی تمام افطار تقریبات منسوخ کر دی ہیں، البتہ عوامی افطار کا پروگرام پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تمام ذاتی افطار کی دعوتیں بھی منسوخ کر دی ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر خواتین کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے انہیں مفت پنک الیکٹرک سکوٹرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یہ منصوبہ خواتین کو محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے مشن کا حصہ ہے۔ منتخب خواتین کو جدید الیکٹرک سکوٹرز دیے جائیں گے اور انہیں ڈرائیونگ کی تربیت اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی تاکہ وہ بااختیار بن سکیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ تیار رہے، پیٹرول 200 ڈالر فی بیرل تک جائے گا،ترجمان ایرانی افواج ابراہیم ذوالفقاری

Scroll to Top