ڈونلڈ ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا بڑا دعویٰ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے حوالے سے ایرانی جنرل فدوی کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی روز سے جنگ بندی کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایرانی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل فدوی نے کہا کہ اگر دشمن نے واقعی یہ جنگ جیت لی ہوتی تو وہ دنیا بھر کے ممالک کو ثالثی کے لیے اکٹھا نہ کرتا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ گزشتہ منگل سے اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح جنگ بندی کا اعلان ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیخلاف جنگ جیت چکے ، مقصد پورا ہونے تک جائیں گے نہیں، ڈونلڈٹرمپ

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دعووں کے بالکل برعکس ایک انتہائی سخت بیان جاری کیا ہے۔ کینٹکی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایرانی بحریہ کو سمندر برد کر دیا گیا ہے اور ان کی فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس دوران ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کیے گئے اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں۔

امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ ایران کے خلاف یہ جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت چکے تھے لیکن وہ وہاں سے جلد نکلنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ان کا مقصد پورا نہیں ہو جاتا، امریکی افواج ایران میں موجود رہیں گی۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 شرائط بتا دیں