پاک فوج کی کاوشوں سے یونیورسٹی آف لسبیلہ کی بسوں کی مرمت مکمل، وائس چانسلر، فیکلٹی اور طالبات کا اظہار تشکر

پاک فوج نے یونیورسٹی آف لسبیلہ کے طالبات کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا اور 5 بسیں بحال کر کے طلبہ و طالبات کی نقل و حمل کے لیے جدید سہولیات فراہم کیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ذیلی ادارے پاکستان کوسٹ گارڈ نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے لیے بسوں کی مرمت اور اپ گریڈیشن کا کامیاب عمل مکمل کیا۔

پاک فوج کی سماجی مہم کے تحت، پاکستان کوسٹ گارڈ نے یونیورسٹی جانے والے نوجوانوں، خصوصاً طالبات کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب سیکٹر میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار

یونیورسٹی کی 5 بسوں کی مکمل مرمت اور بحالی کی گئی، جس میں بسوں کے جسم کی مرمت و دوبارہ رنگ کاری، اندرونی نشستوں کی اپ گریڈیشن، حفاظتی اقدامات اور الیکٹریکل سسٹم میں بہتری شامل تھی۔

مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد بسیں یونیورسٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں، اور فیکلٹی و طلبہ نے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے نام شکریہ کا خط لکھا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین، نے اپنے خط میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون تعلیمی اداروں کی حمایت اور بین اداراتی تعاون کو مضبوط کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاونت نہ صرف فوری آپریشنل مسائل حل کرے گی بلکہ عوامی اداروں کے درمیان اعتماد اور قومی خدمت کے جذبے کو بھی فروغ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا بڑا فیصلہ، تمام کلاسز آن لائن کرنے کا حکم

وائس چانسلر نے کہا کہ پاک فوج کی حمایت تعلیم اور طلبہ کی فلاح میں ریاستی اداروں کے مشترکہ اقدامات کی بہترین مثال ہے اور اس سے یونیورسٹی اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خط میں تمام افسران اور تکنیکی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

Scroll to Top